10:55 pm
پاکستانی موبائل صارفین کو ہر صبح یہ ایک میسج بھیجا جائے، وزیر مملکت علی محمد خان نے کیا اعلان کر دیا

پاکستانی موبائل صارفین کو ہر صبح یہ ایک میسج بھیجا جائے، وزیر مملکت علی محمد خان نے کیا اعلان کر دیا

10:55 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت علی محمد خان نے پاکستان بھر کے موبائل صارفین کو ہر صبح ایک حدیث کا میسج (پیغام) بھیجنے کی تجویز دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا الزام سید امین الحق کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزیر مملکت علی محمد خان، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیرمملکت علی محمد خان نے اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لیے نئی تجویز پیش کی اور کہا کہ ہر موبائل صارف کو روزانہ صبح ایک حدیث کا پیغام موصول ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موبائل صارف کو حدیث کا پیغام اردو یا انگریزی میں موصول ہونا چاہیے لیکن اگر اردو میں ہو تو اس سے لوگوں کو زیادہ آگاہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے بتائیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ موبائل کمپنیوں کو ہر روز حدیث بھجوانے کا پابند بنایا جاسکتا ہی علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ویژن ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکاس بنایا جائے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ موبائل صارف کو صبح حدیث کا پیغام پہنچے تاکہ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی مل سکے۔دوران اجلاس وزیرمملکت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے اس تجویز کا جائزہ لیں، اس پر کام کریں اور آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ موبائل کمپنیوں کے لیے شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موبائل کمپنایاں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کی ذمہ دار نہیں ہیں، موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی شرائط میں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی شامل نہیں ہے، جو کمپنیاں شاہراہوں پر کوریج دے رہی ہیں وہ کمرشل مقاصد کے لیے کر رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ نئے لائسنس کی شرائط میں موٹرویز، ہائی ویز پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کریں گے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے سوشل میڈیا کے کردار پر بحث کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس پر کمیٹی کے رکن غلام علی تالپور نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو بند کردینا چاہیے۔اسی دوران ایک اور رکن علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا بے لگام ہے۔اراکین کی بات پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ بنارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ملکی قوانین، سماجی اقتدار کی پاسداری کرنا ہوگی۔چیئرمین نے کہا کہ ملک میں 9لاکھ 32ہزار فحش ویب سائٹس بلاک کردی ہیں، سوشل میڈیا کے مواد کی نگرانی کر رہے ہیں، اس مواد کو 32 حکومتی اداروں کے تعاون سے مانیٹر کرتے ہیں، مواد کی مانیٹرنگ کیلئے ایک پورٹل بنایا ہے۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان کے لیے ٹوئٹر کا ہوسٹ ملک اب بھارت نہیں دبئی ہے، پاکستان کے مطالبے پر ٹوئٹر نے بھارت کے بجائے دبئی کو ہوسٹ ملک مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹوئٹر مارکیٹ چھوٹی ہے، یہاں ٹوئٹر صارفین کی تعداد صرف 3 لاکھ ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 جی سروس جلد متعارف کروائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا