12:34 pm
موجودہ حکمرانوں میں انسانیت ختم ہوچکی ہے،اسفندیارولی خان

موجودہ حکمرانوں میں انسانیت ختم ہوچکی ہے،اسفندیارولی خان

12:34 pm

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک خبروں کے آنے کے بعد حکومتی رویہ انتقام پر مبنی ہے، عدالتی اجازت کے بعد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا اور ضمانتی بانڈز کے شرائط کے بہانے علاج سے روکنا سیاسی انتقام ہے، آصف علی زرداری کی سندھ منتقلی کا مطالبہ جائز ہے کیونکہ وہ صوبہ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔
 
باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے اپوزیشن کے دو بڑے رہنمائوں کے صحت کی تشویشناک حالت تک پہنچنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں انسانیت ختم ہوچکی ہے، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ کپتان کے آنے کے بعد سیاست سے شائستگی ختم ہوچکی لیکن اب بیمار رہنمائوں کو مزید اذیت میں ڈالنے کی روایت دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ شائستگی کے ساتھ ساتھ انسانیت بھی ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق عدالتی اجازت آچکی ہے لیکن پھر بھی انہیں باہر جانے اور ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے شرائط لگائے جارہے ہیں، یہ انتقام نہیں تو اور کیا ہی اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت مان چکی ہے کہ ن لیگ کے قائد بیمار ہیں لیکن پھر بھی شرائط لگانا بدنیتی اور غیرانسانی سلوک ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ شرائط اس شخص کیلئے لگائے جارہے ہیں جو خود اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر اپنی بیٹی سمیت جیل جانے کیلئے ملک واپس آیا تھا مگر موجودہ حکمرانوں کا غیرسیاسی اور غیرانسانی جذبہ دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ سیاسی نابلد لوگ ہیں۔ڈاکٹرز بھی کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کی صحت روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہے لیکن حکمرانوں کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے کوئی موضوع ہی درکار ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری بارے اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ذاتی معالج کی فراہمی ایک جائز مطالبہ ہے جو فوری طور پر انہیں فراہم کیا جانا چاہئیے۔ سندھ دھرتی کے لیڈر کو پنجاب کے جیلوں میں رکھنا زیادتی ہے، پنجاب اور سندھ دونوں ہی پاکستان کا حصہ ہے، ہونا تو یہ چاہئیے کہ وہ گھر کے قریب کسی جیل میں رکھا جائے تاکہ سندھ کے عوام کی بداعتمادی ختم کی جاسکے اور اسکے لئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی ضرورت نہیں لیکن حکومت اپوزیشن رہنمائوں کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھ کر انتقام لے رہی ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لیں کیونکہ یہ انتقامی جذبہ انہیں ڈوب کر بہا لے جائیگی۔ سیاسی مخالفین کے خلاف اس حد تک جانا انسانیت اور سیاسی روایات کی توہین ہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جلد از جلد بغیر کسی شرط کے علاج کیلئے باہر بھجوایا جائے اور سابق صدر آصف علی زرداری کو انکے ذاتی معالج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سندھ منتقلی یقینی بنائی جائی.

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع