02:08 pm
کامیاب جوان پروگرام ، وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

کامیاب جوان پروگرام ، وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

02:08 pm

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا،نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئیگی،نوجوانوں کے درپیش روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے ملاقات کی ،وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم کوپروگرام کی شفافیت میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی گئی
 
جس میں بتایاگیا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 1 سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں،6لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ بتایاگیاکہ درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہو گی،سب سے زیادہ درخواستیں پنجاب اور پختون خواہ سے موصول ہوئیں۔وزیراعظم نے پروگرام کی زبردست پذیرائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے پر معاون خصوصی عثمان ڈار کو شاباشی دی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں حکومتی سرپرستی ہر حال میں یقینی بنائیں گے،نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی،نوجوانوں کے درپیش روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی