02:53 pm
سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک بھیجنے کے انتظامات مکمل مگر ایئر ایمبولنس پاکستان نہیں بلکہ کس ملک میں الرٹ کھڑی ہے

سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک بھیجنے کے انتظامات مکمل مگر ایئر ایمبولنس پاکستان نہیں بلکہ کس ملک میں الرٹ کھڑی ہے

02:53 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک بھیجنے کے انتظامات مکمل مگر ایئر ایمبولنس پاکستان نہیں بلکہ کس ملک میں الرٹ کھڑی ہے ، حیران کن انکشاف ۔۔۔ شریف خاندان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے انتظامات شروع کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان عدالت سے ریلیف کا منتظر ہے اور فیصلہ حق میں آنے پر سابق وزیراعظم کو فوری طور پر بیرون ملک روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع شریف خاندان کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے قطر میں موجود ایئرایمبولینس انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شریف میڈیکل بورڈ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہا ہے۔ ذارئع نے مزید بتایا کہ جیسے ہی قانونی پیچیدگیاں دور ہوں گی، نواز شریف فوری طور پر بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے لیے چار ہفتے کی مشروط اجازت دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگر بیرون ملک جانا چاہیں تو شورٹی بانڈز جمع کروا کر باہر جا سکتے ہیں لیکن شریف خاندان نے حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی اس شرط کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے گذشتہ حکومت سے تحریری جواب طلب کیا تھا، تاہم آج شہباز شریف کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہو گی جس پر شریف خاندان سمیت سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں ، عدالت سے ریلیف ملتے ہی نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا