02:06 pm
 چوہدری برادران اچانک ، نوا زشریف کی حمایت میں بیان  کیوں دے رہےہیں،عمران خان کے ساتھ گیم ڈال دی گئی

چوہدری برادران اچانک ، نوا زشریف کی حمایت میں بیان کیوں دے رہےہیں،عمران خان کے ساتھ گیم ڈال دی گئی

02:06 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چوہدری برادران نے گزشتہ روز مولانافضل الرحمٰن کیساتھ پریس کانفرنس کی اوراس دوران ان کی جانب سے واضح کیاگیاہے کہ ملکی حالات جس طرف بڑھ رہے ہیں انہیں دیکھ کریہی لگتاہے کہ آنےو الے تین چارماہ میں کوئی بھی وزیراعظم بننے کے لیے تیا رنہیں ہوگا،ق لیگ کانواز شریف کوبیرون ملک بھیجنے کے معاملے پرموقف واضح ہے یہ تبدیلی پاکستانی سیاست میں کس طرح آئی
عوام اس کولے کرکافی پریشان ہیں کہ حکومتی اتحادی جماعت کس طرح اچانک عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف ہوگئی ہے ، اس حوالے سے سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید اور سینئر اینکر پرسن عمران خان نے بھی میدان میں آگئے اور پاکستانی کو اصل حقیقت سے آگاہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ’’چوہدری برادران عمران خاں کو دغا دے گئے؟ یا اس کی خاطر ڈرامہ رچا رہے ہیں؟ ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ اس طرح کے معاملات وقت گزرنے کے ساتھ واضح ہوتے ہیں۔ دعوی تو مولوی صاحب کا یہ بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور کپتان میں انہوں نے دراڑ پیدا کر دی ہے۔‘‘اسی حوالے سے سینئر اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ ’’چوہدری برادران کے میڈیا پر عمران خان سے گلے شکوے اور اختلافات بالکل بھی حادثاتی نوعیت کے نہیں ہیں۔ ان کے پیچھے ایک بڑی خبر ہے جو جلد سامنے آئے گی۔ انتظار کیجیے‘‘۔جبکہ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ’’ تبدیلی یا پیغام ؟حکومتی اتحادی رہنماؤں نے فوری طور پر میاں نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ کر دیا ہے، نواز شریف کو بیرون ملک غیر مشروط طور پر بھیجا جائے‘‘۔

تازہ ترین خبریں