03:23 pm
کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات

کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات

03:23 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا۔ کئی افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کی شب کو دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے
کہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہوا۔دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہنگامی طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبریں