08:26 pm
’’یقین رکھیں ، اگلے سال پاکستان کا وزیر اعظم نیا ہوگا ‘‘

’’یقین رکھیں ، اگلے سال پاکستان کا وزیر اعظم نیا ہوگا ‘‘

08:26 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگلے سال تک نیاوزیراعظم اور نئے انتخابات ہوں گے، یقین سے کہتا ہوں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کوجانا پڑے گا، حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں،آئی ایم ایف کی پالیسیوں کا نقصان عوام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے آج یہاں کورکمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوامی رابطہ مہم جاری ہے، تمام اضلاع اور صوبوں میں جاری رہے گا۔
اس سال ہمارے یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا۔ کورکمیٹی میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔سلیکٹڈ حکومت کے آنے کے بعد معاشی صورتحال خراب ہوئی۔ حکومت کی ایک سال میں معاشی کارکردگی بدترین رہی۔آئی ایم ایف کی پالیسیوں کا نقصان عوام اٹھا رہی ہے۔ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، مہنگائی اور ٹیکس کابوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہم پرفرض ہے ہم عوام، کسانوں ،مزدوروں اور تمام طبقات کی آواز بنے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سوچ کو آگے آنا چاہیے جو معاشی ترقی کی سوچ رکھتی ہو۔یہ کام صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے۔ ہماری کورکمیٹی میں تجویز آئی ہے کہ ہم تنظیم نوکریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ہے، اب آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ پلان بی میں داخل ہوگیا ہے۔ تاہم مولانا کے بی اور سی پلان کا ہمیں کچھ پتا نہیں۔مولانا اور ق لیگ کے درمیان بی ، کیواور سی پلان نہیں بتایا گیا۔ آج کل مولانا صاحب ق لیگ سے رابطے میں ہیں۔مولانا اور رہبرکمیٹی نے ہمیں پلان بی اور سی سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کوجانا پڑے گا، اگلے سال تک نیا وزیراعظم اور نئے انتخابات ہوں گے۔ ہمارے حکمرانوں کو اندازہ نہیں ہورہا، کہ ان کی سپورٹ اترچکی ہے۔ جمہوریت کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں، وہ پیچھے جارہی ہیں۔اس پہلے قدم سے سنسرشپ کو توڑا گیا ہے، جس کے تحت چیزیں چھپائی جارہی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ