03:27 pm
کراچی میں دھرنا دینے پر جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکرٹری کے خلاف مقدمہ

کراچی میں دھرنا دینے پر جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکرٹری کے خلاف مقدمہ

03:27 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کراچی میں دھرنے اور سڑک کو بند کرنے پر کراچی پولیس حرکت میں آگئی ۔ جے یوآئی (ف) سندھ کےجنرل سیکرٹری راشد سومر و ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں جمعیت علمائے اسلام
(ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں بلوے اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دو سو سے ڈھائی سو لاٹھی بردار افراد نے زبردستی حب ریور روڈ بند کرادیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبریں