08:51 pm
سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دنیا کی سب سے بہترین اسٹاک ایکسچینج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، دنیا کی سب سے بہترین اسٹاک ایکسچینج ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، پی ایس ایکس نے 2 ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جولائی سے اب تک مارکیٹ میں کل 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری اور یہ سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری بھی تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 37200 کی حد بھی بحال ہو گئی، پورے کاروباری روز 0.2 فیصد کاروبار میں بہتری دیکھی گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 824.94 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی جس کے بعد انڈیکس کی 9 حدیں بحال ہو گئی تھیں، دوسرے روز انڈیکس میں 37.54 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔تیسرے روز انڈیکس میں 401.40 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ آج بھی اسی تیزی کا تسلسل دیکھا گیا۔ آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، اس دوران مندی بھی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس ایک موقع پر 37507.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ پائی، اس دوران تیزی میں جانے والی مارکیٹ دھڑام سے نیچے آ گئی اور انڈیکس دوبارہ 37130.01 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 76.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 37243.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت تیزی کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستانی معاشی کارکردگی کے حوالے سے مثبت اطلاعات تھیں، شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دوسری قسط ملنے کی اطلاعات نے اچھے اثرات ڈالے۔

تازہ ترین خبریں

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی،وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

جو لوگ پہلے عزت دیتے تھے اب وہی ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔۔ 24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

فضل الرحمٰن عمران خان کویہودی ایجنٹ کیوں کہتے تھے ،مولاناگل نصیب نے وجہ بتادی

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا