11:13 pm
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں، وجہیہ الدین

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں، وجہیہ الدین

11:13 pm

کراچی ( آن لائن) لاڑکانہ جہاں کبھی بھٹو کا راج تھا وہاں اب کتوں کا راج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب کتوں سے خلاصی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو آصفہ بھٹو زرداری کو ناگوار گزرا۔ نتیجے کے طور پر لاڑکانہ سے وہ مہم ختم کردی گئی۔ یہ باتیں عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے خاتمے کا براہ راست نتیجہ یہ نکلا کہ تقریباً 6، 7 کتوں نے ایک معصوم بچے پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں کا تو کچھ نہیں ہوا بچہ کموڑ دیا گیا۔ سندھ کی حکومت پیپلز پارٹی کی شان یہ ہے کہ لاڑکانہ میں کوئی مناسب علاج معالجے کا سسٹم نہیں ہے۔
لہٰذا بچے کو انڈس اسپتال کراچی لے جایا گیا، جہاں اسے داخل کرلیا گیا ہے۔ خدا کرے اس کی جان بچ جائے۔ جسٹس وجیہ نے کہا کہ جانوروں سے محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ لیکن انسانوں سے محبت کرنا افضلیت کا حامل ہے۔ اگر کتوں سے اتنی محبت ہے تو گائے ماتا کی پرستش اور اس سے محبت کرنے والوں کو فالو کیا جانا چاہئے جنہوں نے بہت سارے دھرم شالے بنا رکھے ہیں۔ جہاں گائے کے گھاس چارے کا بندوبست ہوتا ہے۔ چیئرمین عام لوگ اتحاد نے کہا آصفہ بھٹو صاحبہ سے ہماری گزارش یہ ہے کہ لاڑکانہ میں گاؤ شالا کی طرز پر کتوں کیلئے بھی کوئی احساب کتاب کردیں‘بلکہ سندھ میں پی پی کا استحقاق ہے پورے صوبے میں ایسا کردیں۔ لیکن خدا کے واسطے کتے کے کاٹنے کی ویکسین تو حکومت سندھ خرید لے۔ لاکھوں ویکسین حکومت پاکستان نے بنائے ہیں۔ اس سے متعلق رپورٹ یہ ہے کہ مشکل سے دو ڈھائی ہزار ویکسین حکومت سندھ نے حاصل کی ہیں۔ کیا یہاں پر کتوں کی حکومت ہے۔ کیا سندھ سے سندھ کے لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ شہری ہوں یا دیہاتی ہوں کیا جرم کیا ہے سندھ کے لوگوں نے کہ اس طرح کے حکمران ان پر مسلط کر دیئے گئے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہیں انسانیت کی بنیادی قدریں بھی چھو کر نہیں گئی ہیں۔جو کچھ بھی متاثرہ بچے کے ساتھ ہوا ہے ہم اور پوری قوم اس پر سراپا احتجاج ہے۔ پیپلز پارٹی اور اس کے موجودہ سربراہان کو ہم وارننگ دیتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ پاور میں نہیں ہوں گے اور پھر یہی کتے ان کا پیچھا کریں گے۔ اور نتائج کا تو انہیں اندازہ ہو ہی گیا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل