07:43 am
 نواز شریف بیمار ہیں اور ان کو بہتر علاج کے لیے باہر جانا چاہیے،عمران خان

نواز شریف بیمار ہیں اور ان کو بہتر علاج کے لیے باہر جانا چاہیے،عمران خان

07:43 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس ہے شریف خاندان نواز شریف کے علاج کے بجائے اس پر سیاست کر رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ضمانتی بانڈ نہ دینے کی کوئی منطق سمجھ سے بالا ہے،
حکومت نے ان سے کون سے پیسے مانگ لیے ہیں؟انہوں نے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان نواز شریف کی صحت پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ شہباز شریف کی جگہ ہوتے تو کسی بھی قسم کی گارنٹی دے کر اپنے بھائی کا علاج کرواتے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عدالت سے ریلیف لینا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، وہ عدالت کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں اور ان کو بہتر علاج کے لیے باہر جانا چاہیے، میری نظر میں نواز شریف کی جان زیادہ عزیز ہے، سیاست ہوتی رہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں