06:05 am
 نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں ہونے لگیں

نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں ہونے لگیں

06:05 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں ہونے لگیں، قطر ائیرلائن کی ایمبولینس کے آج لاہور پہنچنے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ائیرایمبولینس لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی امیگریشن ایئرپورٹ کے حج لاؤنج پر ہی کی جائےگی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عملے کا شیڈول بھی مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے حج لاؤنج میں سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لیا، جبکہ حج ٹرمینل پرتعینات عملے کا شیڈول لاہورائیرپورٹ مینجر سے مانگا گیا۔

تازہ ترین خبریں