02:27 pm
  ایم کیو ایم اور ق لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شہباز شریف

ایم کیو ایم اور ق لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شہباز شریف

02:27 pm

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کیلئے نیک جذبات اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر حکومتی اتحادی ایم کیو ایم اور ق لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھی شکر گزار ہیں۔حکومت کی اتحادی جماعتوں نے میاں نوازشریف کیلئے انسانی ہمدردی کا اظہار کیا۔اے این پی اور پیپلزپارٹی کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہنں نے نوازشریف کیلئے نیک خواہشات اور جلد صحتیابی کیلئے پیغامات بھجوائے
۔پاکستان بائیس کے کروڑ عوام ، تمام اپوزیشن کی جماعتوں اور حکومتی اتحادیوں جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ان کے مشکور ہیں۔میاں شہبازشریف نے مزید کہامیاں نوازشریف کی ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی پاکستان میں عدم موجودگی پر ان کو مشن کو جاری رکھے گی۔میاں نوازشریف کی صحت پر ان تمام سیاسی جماعتوں نے انسانیت سے ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست کی بجائے مفاہمت اور انسانی بنیادوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔تمام اتحادی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

تازہ ترین خبریں