04:45 pm
’’عمران خان کا جادو امریکہ پر بھی چل گیا ‘‘ امریکہ اور پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہ رہی ، اب براہ راست کیا کام ہوا کرے گا ، جانیں

’’عمران خان کا جادو امریکہ پر بھی چل گیا ‘‘ امریکہ اور پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہ رہی ، اب براہ راست کیا کام ہوا کرے گا ، جانیں

04:45 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے نمایا ں ثمرات آنا شروع ہوگئے، پی آئی اے آئندہ سال اپریل میں امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردے گی،ایئرلائن انتظامیہ کو فلائٹ آپریشن کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ستمبر میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔ جس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سیرحاصل ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مستقبل کیلئے
پاک امریکادوطرفہ تعلقات کے حوالے سے معاہدے بھی کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور نئے سفر کا آغاز ہونے کو ہے۔ پی آئی اے آئندہ سال اپریل میں امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردے گی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے باقاعدہ اجازت بھی طلب کرلی ہے۔ مذکورہ پروازوں کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے آپریٹ کرنے کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔پی آئی اے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کیلئے اپنے لانگ رینج بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔

تازہ ترین خبریں