10:38 pm
نواز شریف کے معاملے میں جو کچھ کہا وہ حکومت کے فائدے کیلئے کہا، چوہدری پرویزالٰہی نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) رہنما ق لیگ پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حوالے سے سارا کریڈٹ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں انہوں نے جو کچھ کہا وہ حکومت کے فائدے کیلئے کہا تھا۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں، اگر کوئی غلط فہمی ہے تو وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اتحادی رہیں گے، سیاسی انتشار سے بچنے کیلئے مولانا فضلا لرحمان سے ملے۔اس سے قبل ایک ٹیوی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے
چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔ چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پروزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ دھرنے کو کنڑول کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی بھی کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک انڈر اسٹینڈنگ کے تحت ختم ہوا، ہم نے مولانا کو جو کچھ دیا وہ قوم کی امانت ہے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ