12:11 pm
 نواز شریف عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکیں گے: ذرائع

نواز شریف عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکیں گے: ذرائع

12:11 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق امیگریشن ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں بدستور شامل ہے اور قانون کے مطابق ان کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکیں گے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالاجائے گا البتہ ای سی ایل کےکمپیوٹرائزڈ سسٹم میں عدالتی حکم کا ذکر کردیا جائےگا۔

تازہ ترین خبریں