02:00 pm
وزیراعظم کومولاناکی فکرستانے لگی

وزیراعظم کومولاناکی فکرستانے لگی

02:00 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ شہباز شریف پربھی کیسز ہیں ان کی گارنٹی کون دے گا ،شہبا زشریف کہتے ہیں کہ نوا زشریف کوکچھ ہواتوعمران خان ذمہ دارہوں گے جیلوں میں قیدافرادکاذمہ دارکون ہے انہوں نے ان خیالات کااظہارہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ سے دعاہے کہ قوم میں مرادسعیدجیساجنون پیداکرے ،جنون ہمیشہ صلاحیت کوشکست دیتاہے ،
مرادسعیدطلبہ تنظیم سے ہوتے ہوئے وزارت تک آئے مرادسعید وزارت مواصلات بہترین انداز میں چلارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہزارہ موٹروے سی پیک کاحصہ ہے ،ملک کی ترقی میں سی پیک کااہم کردارہوگا،انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں دھرنوں کاماہریہاں کھڑاہے،ےیوآئی کے دھرنے میں کنٹینرپرسرکس لگایا گیا،میں نےکہاتھاکہ یہ ایک ماہ دھرنا گزارلیں ،تمام مطالبات مان لوں گا،ہم نے مقصداورنظریئےکےلیے 126دن کا دھرنادیا،کسی کونہیں معلوم تھا یہ لوگ دھرنے کے لیے کیوں آئے ہیں،بارش ہوئی تو کارکن باہرتھے ،فضل الرحمان گرم کمرےمیں بیٹھےتھے۔اپنے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے دین کو پیسےکمانےکے لیے بیچناسب سےبڑاگناہ ہے،ایک شخص دین کے نام پر سیاست کررہا ہے،ڈیزل کےپرمٹ پربکنےوالااسلام کا نام استعمال کررہا ہے،جن بچوں کو اسلام کی سمجھ نہیں ،انہیں استعمال کیا جارہا ہے،مجھےتومولانافضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کنٹینرپرمنڈیلا بنےکی کوشش کرنےوالےشہبازشریف بھی تھے،بلاول بھٹوکی تھیوری دیکھ کر سائنسدان گھبراگئے ہیں،بلاول بھٹو کہتےہیں کہ بارش ہوتی ہےتوپانی آتا ہے،خودکو لبرل کہنےوالے بلاول بھٹو بھی اسٹیج پر کھڑے تھے،تمام بے روزگارسیاستدان بھی اسٹیج پر کھڑے تھے،جسے ڈرتھا کہ کرپشن میں پکڑاجائےگاوہ کنٹینرپرکھڑا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ یہ سب اکٹھےہوجائیں گے،یہ لوگ مافیا ہیں،ان کا کوئی دین ایمان نہیں،جہاں پیسہ ہے وہاں ن لیگ ہے،ن لیگ پیسے کے لیے جہادی بھی بن جائیں گےاورلبرل بھی ،پہلےکہاتھا ان کے اور پاکستان کے مفادات مختلف ہیں۔

تازہ ترین خبریں