08:19 pm
حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کرکے توہین عدالت کررہے ہیں،ن لیگ

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کرکے توہین عدالت کررہے ہیں،وزراء نے اپنی پریس کانفرنس میں پیغام دیاہے کہ حکومت کو عدالت کا فیصلہ قبول نہیں ۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی دعائوں کے سائے میں منگل کونواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے الوداع کہیں گے،
حکومت نواز شریف، شہباز شریف سے حسدکے بجائے عوام کی خدمت پرتوجہ دے اور کابینہ غورکرے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ چوری کے کیس میں جواب کیادینا ہے؟ اللہ نے حکمرانوں کے ہاتھ میں کسی کیلئے خیر نہیں رکھی تو کم ازکم منہ ہی بند کر لیں۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے شرط نہیں لگائی تھی تو پھر حکومت نے عدالت بننے کی کوشش کیوں کی؟ اعلی عدلیہ نے سزامعطلی کے فیصلہ میں تحریرکیا بادی النظرمیں نواز شریف کی سزاغلط ہے،تمام مقدمات میں نواز شریف کی سزا عدالت معطل کرچکی ہے، وزراء نے پریس کانفرنس میں پیغام دیاکہ انہیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں،حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر کے توہین عدالت کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان شااللہ نواز شریف کے صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپسی پر شانداراستقبال کرینگے۔

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور