08:36 pm
حکومت کو 7ارب کے  بانڈ  کی بجائے50روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا،احسن اقبال

حکومت کو 7ارب کے بانڈ کی بجائے50روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا،احسن اقبال

08:36 pm

نارووال(آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا،ہم عمران خان کے جھوٹ اور دھوکے پہ مبنی نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہو سکتے،عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے۔ پاکستان آج عمران نیازی کی لگائی ہوئی نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کردار کشی کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تصور ہر مسلمان کے لیے مقدس ہے لیکن وزیر اعظم مسلمانوں کے جذبات کی توہین کر رہے ہیں۔ یہ حکومت نااہلی کی اعلی مثال بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت جاننے کے لیے وزیر خزانہ کا بیان ہی کافی ہے، ٹماٹر 300 روپے کلو ہے اور یہ 17 روپے کلو بیچ رہے ہیں۔ اس حکومت کا سارا کاروبار سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اب تو حکومتی اتحادیوں نے بھی کہہ دیا کہ عمران خان کی حکومت 6 ماہ اور رہ گئی تو کوئی حکومت سنبھال نہیں سکتا، اس لیے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کئی بار قومی رہنما بننے کا موقع ضائع کیا اور کشمیر پر سولو فلائٹ کرنے کی کوشش کی جبکہ ایک موقع عمران خان کے پاس نواز شریف کی بیماری تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا۔ ملکی مشکلات کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے اور ہمارے پاس تجر بہ کار ٹیم بھی ہے۔ ہم نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، دہشت گردی کو ختم کر کے دکھایا تھا۔

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور