10:06 pm
’’وزیراعظم نے اسد عمر کو کابینہ میں اہم ترین ذمہ داری سونپ دی‘‘

’’وزیراعظم نے اسد عمر کو کابینہ میں اہم ترین ذمہ داری سونپ دی‘‘

10:06 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’وزیراعظم نے اسد عمر کو کابینہ میں اہم ترین ذمہ داری سونپ دی‘‘۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء اسد عمر کوکابینہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی، اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کیا گیا ہے۔
اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی اسد عمر اس سے قبل وزارت خزانہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات کے دوران انہیں وزارت سے ہٹانے سے متعلق خبریں سرگرم تھیں، کہ ان کی وجہ سے خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور آئی ایم ایف پیکج پر ڈیل بھی نہیں کرپائے۔ تاہم اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور استعفا دے دیا۔ جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو مشیرخزانہ، رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک اور شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا تاکہ عوام کو رواں سال کے بجٹ میں ریلیف فراہم کیا جاسکے اور کرنٹ خسارے کو سنبھالا دیا جاسکے۔ لیکن اسد عمر کے جانے کے بعد معیشت کی ابتر صورتحال برقرار ہی نہیں رہی بلکہ معاشی ترقی کا پہیہ پیچھے کو چلتا رہا۔ یہاں تک تاجر برادری اور دیگر کاروباری لوگ ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسی طرح ممکن ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کو احساس ہوگیا ہے کہ سی پیک جیسے بڑے منصوبے کی پلاننگ اور عملی جامہ پہنانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماء کو قلمدان سونپا جائے۔ اسی لیے انہوں نے خسرو بختیار سے وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان لے کر اسد عمر کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے اسد عمر وزارت کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا