12:04 pm
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کیلئے روانہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کیلئے روانہ

12:04 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے۔نواز شریف آج صبح قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔
قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔نواز شریف اس سے قبل کئی روز تک سروسز اسپتال میں بھی زیر علاج رہے لیکن ڈاکٹرز ان کی بیماری کو تشویشناک قرار دیتے رہے۔ڈاکٹرز کا خیال تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو پارہی۔ نواز شریف کا بیرون ملک جانا ضروری ہے جہاں پر ان کے کچھ ٹیسٹ ہوں گے جس سے بیماری کی تشخیص ہو پائے گی۔ نواز شریف کی لاہور سے لندن روانہ ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف ٹائی اور سوٹ میں ملبوس ہیں اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔یہاں پر مخالفین کو ایک بار پھر تنقید کا موقع مل گیا،نواز شریف کے مخالفین کا کہنا تھا کہ پہلے تو کہا جاتا تھا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے پلیٹ لٹس کم ہیں لیکن بظاہر نواز شریف تو بلکل ٹھیک لگ رہے ہیں اور قیمتی سوٹ میں ملبوس ہو کر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آج شام 6 بجے لندن پہنچیں گے۔نواز شریف براستہ دوحہ لندن جائیں گے۔جب کہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کا علاج امریکا میں ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز