12:47 pm
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

12:47 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا استغاثہ ٹیم کو ہٹانے سے پہلے عدالت سے اجازت لی گئی ؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت تبدیلی کے بعد پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے استعفیٰ دیا،
اکرم شیخ کی ہدایت پر استغاثہ کی نئی ٹیم لگائی گئی تھی، حکومت نے 23 اکتوبر کو استغاثہ کی ٹیم کو برطرف کیا۔جسٹس نذر اکبر نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ کو معلوم نہیں پراسیکیوٹر کے استعفیٰ کے بعد بھی استغاثہ ٹیم کام کر رہی ہے ؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ کو شاید اس بات کا علم ہو، اس پر جسٹس نذر اکبر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے حکام کئی بار عدالت میں پیش ہو چکے، کیسے ممکن ہے پیش ہونے والے افسران کو علم نہ ہو، شاید والی کیا بات ہے؟۔جسٹس شاہد کریم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ان کو نہیں سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا، انہیں بات کرنے دیں، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔ عدالتی استفسار پر رجسٹرار خصوصی عدالت نے بتایا کہ پرویز مشرف کے وکیل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ آج مشرف کے وکیل کو دلائل کیلئے تیسرا موقع دیا تھا، استغاثہ نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے جو ہمارے لیے کافی ہیں، مشرف کے وکیل چاہیں تو تحریری دلائل 26 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ عدالت نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز