09:47 am
سینئیر صحافی نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیف الرحمن کی بیٹی سے رشتے کی خبر سنا دی

سینئیر صحافی نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیف الرحمن کی بیٹی سے رشتے کی خبر سنا دی

09:47 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئیر صحافی رانا عظیم نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی سیف الرحمن کی بیٹی سے رشتے کی خبر سنا دی۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے
کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔نواز شریف آج لندن روانہ ہو رہے ہیں جب کہ سیف الرحمن بھی کچھ دن بعد اُن کے پاس لندن چلے جائیں گے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کا رشتہ سیف الرحمن کی فیملی میں ہو گا اور جلد ہی یہ قریبی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں