09:41 pm
راتوں رات کیا ہوگیا؟ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

راتوں رات کیا ہوگیا؟ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

09:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسکا) خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، سابق وزیر برائے منصوبہ بندی کو اب وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وفاقی کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں،
اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کےوفاقی وزیر کا قلم دان دےدیا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق سابق وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی وزارت نہیں مل سکی۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق خسرو بختیار کو پیٹرولیم کی بجائے وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی کی وزارت دی جائیگی جبکہ خسروبختیار کو وزیر پٹرولیم کی وزارت سونپی جائیگی۔ پیر کو معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے فیصلے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرکو منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزارت خزانہ کے وزیر تھے تاہم بعد میں انہوں نے وزارت سے استعفی دیدیا تھا اورفوری طورپر وزارت نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور دیگر وفاقی وزراء نے اسد عمر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں وزارت کی پیشکش کی جسے اب اسد عمر نے قبول کرتے ہوئے وزارت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان