04:58 pm
پنڈی کے ہولی کلینک ہسپتال کے سامنے4روز سے کھڑی گاڑی میں سخت بدبو پھیلنے لگی

پنڈی کے ہولی کلینک ہسپتال کے سامنے4روز سے کھڑی گاڑی میں سخت بدبو پھیلنے لگی

04:58 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےہولی استپال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی چار روز سے پارکنگ میں کھڑی تھی لیکن کسی نے دھیان نہ دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاش دو تین پرانی ہے جس کا بدبو پھیلنے سے پتہ چلا۔ پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی،
فرانزک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ آیا مرنے والے شخص کے جسم پر کوئی نشانات تو موجود نہیں ہیں،دیگر شواہد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ لگتا ہے نامعلوم شخص حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا ہے۔یہ واقعہ تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش ایک سینئیر صحافی کی ہے۔کار کے اوپر بھی جرنلسٹ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک لاش کی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔