05:20 pm
وزیراعظم نے فضل الرحمان کے اسلام آباد سے جانےکے بعد غصے والی تقریر کی، رئوف کلاسرا

وزیراعظم نے فضل الرحمان کے اسلام آباد سے جانےکے بعد غصے والی تقریر کی، رئوف کلاسرا

05:20 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کلار رئوف کلاسرا کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی جارحانہ تقریر لگ بھگ 20روز کے بعدکی گئی ۔ شاید اس سے پہلے وہ انھیں اسلام آباد مارچ کے حوالے سے خدشات تھے کہ کہیں
مولانا فضل الرحمان کارکنوں کو لے کر ڈی چوک میں داخل نہ ہوجائیں ۔ اس لئے انھوںنے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔چودھری بردار ان نے مولانا فضل الرحمان کو انتشار پھیلانے اور حکومت کو خطرات میں ڈالنے سے روکے رکھالیکن جب فضل الرحمان اسلام آباد سے اٹھ کر چلے گئے تو آج وزیر اعظم عمران خان نے کھل کر تقریر کی ہے ۔ اور یہ تک کہا ہے کہ مولانا ایک مہینے تک دھرنے میںبیٹھ جائیں تو وہ ان کے سارے مطالبات مان لیں گے۔رئوف کلاسرا نے مزید کہا ہے کہ مولانا کے ساتھ چودھری پرویز الٰہی نے بلوچستان کی حکومت سے کچھ سیٹلمنٹس کی ہیں۔اور انھیں یہ کہا ہے کہ آپ ڈیڑ ھ سال سے اپنے خرچے پر سب کچھ برداشت کر رہے ہیں۔ آپ کے خرچے پانی کا کچھ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں