10:49 pm
آئین و قانون کی بالادستی قائم ہونے تک ملک نہیں چل سکتا،محمود خان اچکزئی

آئین و قانون کی بالادستی قائم ہونے تک ملک نہیں چل سکتا،محمود خان اچکزئی

10:49 pm

کوئٹہ(آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی یہ ملک نہیں چل سکتا ،غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جب ہم کہہ رہے تھے کہ عام انتخابات اور پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے تو کہتے تھے کہ یہ ملک اور پارلیمنٹ کے خلاف ہیں آج ثابت ہوگیا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار رہا ہے
جس کا اعتراف خود ان کے رفیق کار نے کیا ہے جو ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں کرتار پور پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کوئٹہ سے لیکر شورا وک تک جن لوگوں کی زمین جائیداد اس پار اور اس پار ہے وہاں کی دیوار بنا رہے ہیں ہمیں غدا ر کہنے والے انگریزوں کے غلام تھے اور انگریز کی فوج اورپولیس میں بھرتی ہونے والے آج ہمیں محب وطنی کی سرٹیفکیٹس دے رہے ہیں جب تک پارلیمنٹ کو بالادست نہیں بنا یاجاتا اس وقت تک آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پشتون قیادت ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہونے کی بات کرتے تو ہمیں غدار کہا جاتا ہم تو چاہتے تھے کہ جب تک ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہونگے اس وقت تک ہم خطے میں بہترین کردار ادا نہیں کرسکتے افغانستان میں مداخلت کی جارہی ہے جبکہ کرتار پور راہداری کھول کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ہم کرتار پور راہداری کی مخالفت نہیں کرتے مگر ہم کہنا چاہتے کہ جس طرح کرتار پورراہداری میں کردار ادا کیا ہے اسی طرح چمن اور طورخم بارڈ ر پر بھی لوگوں کے درمیان امن دوستی اور بھائی چارے کاکردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کوہرصورت میں جانا ہوگا جب تک سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہمار جدوجہد جاری رہے گا ہمیں غدارکہا جارہا ہے ہم وطن کادفاع کررہے تھے لیکن آپ انگریز کے فوج اور پولیس میں بھرتی تھے آپ نے ہمیں مارا پیٹا اور قتل کیا ہم نے کچھ بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پشتون قیادت کو نشانہ بنا یاگیا پشتون وکلاء ،ادیب،دانشور،سیاسی کارکنوں،ڈاکٹروں سمیت ہر طبقے کو نشانہ بنا یا گیا آج بھی ہم پر امن کردار اداکررہے ہیں مگر تمام تر حالات کے باوجود حکومت اور ان کے ادارے ہمیں ہی نشانہ بنا رہے ہیں اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو پھر ہم سے بھی کوئی گلہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں عوام نے جس انداز میں شرکت کی اس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب تک ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی یہ ملک نہیں چل سکتا غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جب ہم کہہ رہے تھے کہ عام انتخابات اور پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے تو کہتے تھے کہ یہ ملک اور پارلیمنٹ کے خلاف ہیں آج ثابت ہوگیا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا