11:40 am
کراچی،قوم عمران خان کو ملک چلانے کا ایکسپرٹ سمجھ رہی تھی لیکن ان کے ..

کراچی،قوم عمران خان کو ملک چلانے کا ایکسپرٹ سمجھ رہی تھی لیکن ان کے ..

11:40 am

کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر بہت تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کو ملک چلانے کا ایکسپرٹ سمجھ رہی تھی لیکن ان کے مطابق وہ دھرنے دینے کے ایکسپرٹ ہیں۔ جس قسم کی گفتگو وہ اپوزیشن لیڈران کے متعلق کر رہے ہیں اس کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، انکے اپوزیشن لیڈر سے بات نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری اور دیگر اہم مملکتی امور تعطل کا شکار ہیں۔
 
ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام میں معاشی استحکام ممکن نہیں۔ وزیراعظم سمیت دیگر وزرائ کے بیانات اور رویوں کے اثرات براہ راست عوام پر مرتب ہوتے ہیں۔ ایک جانب بھارت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے تو دوسری جانب پاکستان کشمیریوں کی توقعات کے برعکس جمعے کے روز آدھے گھنٹے کیلئے اظہارِ یکجہتی کر رہا ہے۔ بھارتی جرنیل کھلے عام کشمیری ماؤں بہنوں کے ریپ کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس پر کسی قسم کا کوئی مؤثر ردِعمل نہیں ہے۔حکومت کو تقاریر سے بڑھ کر کچھ عملی اقدامات اٹھانے ہونگے لیکن وزیراعظم پوچھتے ہیں کہ کیا ہم جنگ کر لیں۔ بانی متحدہ الطاف حسین کے بھارت سے مدد اور سیاسی پناہ مانگنے پر مصطفیٰ کمال نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تین سال پہلے جو کچھ ہم نے کہا وہ اللہ تعالٰی نے خود بانی متحدہ کے منہ سے نکلوا کر سچ ثابت کر دیا، بھارت سے مہاجر قوم کا نام لے کر مدد مانگنے کے باوجود آج ملک میں اردو بولنے والوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا، یہ ہماری ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اب بانی متحدہ کا بیان مہاجروں کا بیان نہیں سمجھا جاتا، نہ ہی لوگ لاپتہ یا گرفتار ہوئے اور انہیں اگلی صبح شرمندہ شرمندہ نہیں گھومنا پڑتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ہم نے کراچی بنایا تھا تو سندھ اور پاکستان بھی بنا سکتے ہیں۔ تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوں اسے مضبوط کریں کیونکہ صرف ہمارے پاس ہی ملک کو درپیش مسائل کا حل موجود ہے اور خلوص نیت کے ساتھ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا چاہتے ہیں۔#

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری