01:08 pm
عمران خان کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30فیصد کمی ہوئی،جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، وزیر اعظم پرشدید تنقید

عمران خان کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30فیصد کمی ہوئی،جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، وزیر اعظم پرشدید تنقید

01:08 pm

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ،معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے ،عمران صاحب آپ کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محوپروازہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک سال میں آپ نے ابھرتی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ روپے کی تاریخی بے قدری کے باوجود رواں مالی سال کے چار ماہ میں برآمدات میں چار فیصد سے بھی کم اضافہ
 
ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت برآمدات میں کوئی نمایاں بہتری میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیٹ سکیوریٹیز میں غیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر حکومت ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک ٹویٹ کرکے قوم کو بتائیں کہ ایک سال میں کتنے کارخانے اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک ٹویٹ سے یہ بھی بتائیں آپ کی ’بے سمتی‘ کی وجہ سے کتنے لاکھ بیروزگاری کے جہنم میں گرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی ’’بہتری‘‘ آج 300 روپے فی کلو ٹماٹر کی صورت میں قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی معاشی سمت یہ ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ 5.8 فیصد ترقی کی شرح ایک سال میں اڑھائی فیصد کردی ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کاکمال ہے کہ آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کریڈٹ نہیں ڈس کریڈٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی برآمدات کی وجہ سے نہیں بلکہ درآمدات کے نہ ہونے کی بناء پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزگار، کاروبار، دکان، فیکٹری اور صنعت بند ہے تو امپورٹ بند ہونے سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی۔‎

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے