01:09 pm
عوام ان سکیموںمیں ہرگز سرمایہ کاری نہ کریں ورنہ خود ذمے دار ہونگے، ایس ای سی پی نے خبر دار کردیا

عوام ان سکیموںمیں ہرگز سرمایہ کاری نہ کریں ورنہ خود ذمے دار ہونگے، ایس ای سی پی نے خبر دار کردیا

01:09 pm

اسلام آباد (آن لائن ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے عوام الناس کوبی ایچ آن لائن جاب،ایس ایم سی اور کارپوریٹ آٹوموبائلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری کرنے سے روکتے ہوئے کہاہے کہ جعلی سرمایہ کاری اور پانزئی سکیموں جن میں عوام کو پر کشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دیا جائے ، میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔ ایس ای سی پی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند کمپنیاں ، جن میں میسرز بی ایچ آن لائن جاب ( ایس ایم سی –پرائیویٹ) لمیٹڈ، کارپوریٹ آٹو موبائلز (پرائیویٹ)
 
لمیٹڈ اور بیسٹ ڈے اینوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں، غیر قانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ایس ای سی پی کو ان کمپنیوں کے بارے میں متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں ہیں۔ یہ کمپنیاں عوام کو کاروں ،موٹر سائیکلوں اور گھروں کی لیزنگ /فنانسنگ وغیرہ کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے یہ سرگرمیاں غیر قانونی اور ممنوع ہیں اور جو کہ کمپنیوں کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ایسی کمپنیاں مقامی اخبارات، سوشل میڈیا ،ویب سائٹس اور پمفلٹ کے ذریعے عوام کوجعلی سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرتی ہیں۔ ایس ای سی پی نے ان تینوں کمپنیوں کو بند کرنے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ،ایس ای سی پی کو بی فور یو (B4U ) نامی ایک کمپنی کے متعلق بھی متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ یہ کمپنی بھی مختلف سرمایہ کاری سکیموں کے نام پر عوام سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی’’ بی فور یو‘‘ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے جبکہ اس کی کاروباری سرگرمیاں بھی غیر قانونی ہیں۔ عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی سکیموں سے گمراہ ہو کر اپنا قیمتی سرمایہ خطرہ سے دوچار نہ کریں۔ایس ای سی پی کی جانب سے یہ انتباہ ان تمام سٹیک ہولڈرز اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے جاری کیا جا رہا ہے جو کہ ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کر سکتی ہیں۔ سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کے علاوہ مخصوص سرمایہ کاری کی اسکیموں جیسے کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، میوچل فنڈز، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اسکیموں، زندگی بیمہ اور جنرل انشورنس ، مضاربہ کمپنیوں، لیزنگ کا کاروبار وغیرہ کے لئے ایس ای سی پی سے لائسنس کا اجراء￿ کیا جاتا ہے۔ مالیاتی کمپنیوں کے لائسنس کمپنی اور متعلقہ افراد کی باقاعدہ جانچ پڑتال اور متعلقہ قانون کی شرائط کو پوارا کرنے سے مشروط ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر