07:54 pm
 بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے وزرا ء کی کارکردگی پر برہم‘کابینہ میں ردو بدل کا عندیہ

بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے وزرا ء کی کارکردگی پر برہم‘کابینہ میں ردو بدل کا عندیہ

07:54 pm

کراچی(آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے وزرا ء کی کارکردگی پر برہم‘کابینہ میں ردو بدل کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں کارکردگی کو لیکر سرجوڑ لئے ‘پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت صوبائی حکومت کے وزرا کے دو الگ الگ اجلاس ہوئے۔ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، فریال تالپور، اسپیکرآغا سراج درانی، مرتضیٰ وہاب اورناصر حسین شاہ شریک تھے،
اس اجلاس میں سندھ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ دوسرے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ ،صوبائی وزرا، مشیر ومعاونین خصوصی شریک تھے ‘اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزراء کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا‘بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھیعوام وکارکنان اور ارکان اسمبلی سے شکایات ملی ہیں، وزرا اگردفاتر میں نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے سنیں گے؟ پہلے بھی کہا تھا وزرا اور ارکان اسمبلی کی کارکردگی پر نظر رکھوں گا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے سندھ کابینہ کی کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ کابینہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کابینہ ارکان کارکردگی کو بہتربنائیں۔ انہوں نے وزیر بلدیات‘ ٹرانسپورٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے محکموں کی کارکردگی کو ہدفِ تنقید بنایا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے بعض وزرا کو نام لے کر وارننگ بھی دی۔بلاول بھٹو نے بلدیات اور صحت کے محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد کو وزرا کی خراب کارکردگی متاثر کر رہی ہے۔انکا کہنا تھاکہ کوئی کارکن کارکردگی نہیں دکھائے گا تو دیگر آپشنزموجود ہیں کابینہ میں ایسے لوگوں کو موقع دیا جاسکتا ہے جو کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب اپنے وزرا کی کارکردگی کو بہتربنائیں، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جی بالکل کابینہ کارکردگی کی ذمہ داری مجھ پرعائد ہوتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزرا کو پیپلزپارٹی منشور کی فکر ہے نہ پارٹی امیج کا خیال ہے۔ انہوں نے کابینہ کے ارکان کو وراننگ دی کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، میرے پاس بہت آپشن ہیں، زیادہ برداشت نہیں کرسکتا

تازہ ترین خبریں

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے  ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد