03:22 pm
مجھے اس شخص نے کہاکہ تم مرچکے ہوتمہیں دوبارہ زندہ کیاجارہاہے ،96 افراد کے قاتل کے سنسنی خیز انکشافات

مجھے اس شخص نے کہاکہ تم مرچکے ہوتمہیں دوبارہ زندہ کیاجارہاہے ،96 افراد کے قاتل کے سنسنی خیز انکشافات

03:22 pm

کراچی (ویب ڈیسک)96افرادکوقتل کرنے کااعتراف کرنے والے سفاک ملزم یوسف ٹھیلے والاکی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کاسلسلہ جار ی ہے،ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعدانکشاف کیاہے کہ 2017میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے مجھے گرفتارکیاتھا تاہم گرفتاری کے 93روز بعدمجھے چھوڑ دیاگیاتھا
جس دن گرفتارہوا اس روز مرادعلی شاہ مجھے ملنے آئے ،دوران گرفتاری بھی وزیراعلیٰ سندھ مجھے ملنے آئے مرادعلی شاہ نے کہاکہ تم دنیاکی نظروں میں مرچکے ہوتمہیں دوبارہ زندہ کیاجارہاہے۔ملزم کے مطابق گرفتاری کے بعد ندیم نصرت نے میری موت کی خبر پھیلادی، گھر والوں نے مجھ سے ملتی جلتی لاش کو میری لاش کے طور پر شناخت کرلیا اور بیوی نے اس لاش کی تدفین کے بعد عدت بھی شروع کردی تھی۔خیال رہے کہ 2017 میں بھی یوسف ٹھیلے والا کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت کے ترجمان رینجرز سندھ قمبر رضا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ گرفتاری سے کچھ روز قبل ایم کیو ایم کی قیادت نے یوسف ٹھیلے والا کو روپوش ہونے کا کہا اور اس کے بعد یہ پریس ریلیز جاری کردی کہ یوسف کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔ ٹھیلے والا نے اس پریس ریلیز کے بعد مارے جانے کے خوف سے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا تھا۔