03:41 pm
دیانتدار شخص کو نئی پوسٹنگ پر مبارکباد دیتے ہیں، اسدعمر کو وزارت منصوبہ بندی ملنے پر چین کا خوشی کا اظہار

ش۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے لیے مؤثر حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے رد و بدل اور توسیع کی گئی ۔ جس کا کابینہ ڈویژن نے گذشتہ روز نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان کو وفاقی وزیر سیفران بنادیا گیا جبکہ ان سے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔شہریار آفریدی سے وزارت سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ خسرو بختیار کو پٹرلیم کی بجائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان دیا گیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ گذشتہ روز منگل کو ایوان صدر میں اس سلسلے میں حلف برداری کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اُٹھانے کے بعد صدر مملکت نے اسد عمر کو مبارکباد دی۔ تاہم اب اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی بنائے جانے پر پاکستان کے ہمسایہ اور بہترین دوست ملک چین نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر اسد عمر کو مبارکباد بھی پیش کی۔