08:07 am
جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

08:07 am

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے، حکومت کو آصف زرداری کو بھی باہر بھیجنا پڑے گا،ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دل کی شریانیں بھی بند ہیں، حکومت کو انہیں بھی باہر بھیجنا پڑے گا، نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنیوالی ہے۔سابق صدر آصف زرداری جعلی اکائونٹس کیس میں جون 2019 سے نیب کی تحویل میں
 
ہیں جبکہ ان کی بہن فریال تالپور بھی زیر حراست اور شامل تفتیش ہیں۔سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہاکہ ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں ۔