01:16 pm
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا

01:16 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگاجو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گوادر، خاران، چاغی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کا امکان ہے یہ سلسلہ آئند ہ48گھنٹوں تک جاری رہے گا ۔اگلے دو روز کے دوران لسبیلہ، تربت، پنجگور، آوران، خضدار، قلات، سبی، زیارت،ژوب،شیرانی،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بار ش جبکہ کوئٹہ
اور قلعہ عبداللہ میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام علاقوں میں ریلیف پہنچانے ا ور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا نے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں عوام کو فوری ریلیف دی جا سکے ا ور مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بھاری مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی