02:42 pm
’’تحریک انصاف کی چیخوں کی باری آنے والی ہے‘‘ ملکی سیاست میں کیا واقعہ رونما ہونےوالا ہے ، بڑی خبر دیدی گئی

’’تحریک انصاف کی چیخوں کی باری آنے والی ہے‘‘ ملکی سیاست میں کیا واقعہ رونما ہونےوالا ہے ، بڑی خبر دیدی گئی

02:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’تحریک انصاف کی چیخوں کی باری آنے والی ہے‘‘ ملکی سیاست میں کیا واقعہ رونما ہونےوالا ہے ، بڑی خبر دیدی گئی ۔۔۔موجودہ سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے سینئیر کالم نگار انصار عباسی نے اپنے حالیہ کالم میں کہا کہ اگر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا لہجہ بھی بدل گیا تو سمجھ لیں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔چیئرمین نیب نے یہ بھی امید دلا دی کہ یکطرفہ احتساب کا تاثر دور کریں گے۔جو کچھ جاوید اقبال صاحب نے فرمایا اُس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اب باری تحریک انصاف کے لیڈروں اور عمران خان کی حکومت کی آنے والی ہے۔
انصار عباسی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھی وہی ہونے والا ہے جو ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ ہوا اور جس کے بارے میں بار ہا موجودہ حکومت کو وارننگ دی گئی کہ اگر نیب میں اصلاحات نہ لائی گئیں اور اس ادارے پر کوئی چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہ بنایا گیا تو پھر نیب اُسی طرح پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت کے خلاف استعمال ہوگا جیسے ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال ہوا تھا۔ ابھی تک تو پاکستان تحریک انصاف حکومت نیب کے ہاتھوں اپوزیشن کی چیخیں سن کر مزے لے رہی تھی لیکن اب خطرہ ہے کہ چیخیں حکومت اور حکومتی پارٹی کے رہنماؤں کی نکالنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جو یقیناً قابلِ مذمت اقدام ہوگا۔ کالم نگار انصار عباسی نے کہا کہ ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہو سکی کہ آیا نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا موڈ خود بدلا یا کسی نے اُنہیں نیا ٹاسک دے دیا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر اندر ق لیگ بدل گئی، ایم کیو ایم کو حکومت میں خامیاں نظر آنے لگیں یہاں تک کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ انصار عباسی نے کہا کہ یہ ہوا، یہ تبدیلی اگر خود ساختہ ہے تو پھر اس پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے لیکن اگر ہوا چلائی جا رہی ہے، تبدیلی کے پیچھے کوئی غیر جمہوری قوت ہے تو پھر میرا ووٹ تو عمران خان کے ساتھ ہی ہوگا چاہے وہ جیسے بھی اور کتنی بڑی دھاندلی کے ساتھ ہی کیوں نہ حکومت میں آئے ہوں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی