08:15 pm
مولانا فضل الرحمن نے مختلف اشاروں پر مسئلہ کشمیر کو دبایا  ،تنظیمات اہلسنت

مولانا فضل الرحمن نے مختلف اشاروں پر مسئلہ کشمیر کو دبایا ،تنظیمات اہلسنت

08:15 pm

حیدرآباد(آن لائن) تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں پیر غلام شاہ رضوانی ، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر، ثروت اعجاز قادری، حاجی گلشن الٰہی سمیت دیگر علماء نے حیدرآبا دکے مقامی ہوٹل میں علماء و مشائخ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان اور فوج کیخلاف جو باتیں کی ہیں اس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔مولانا فضل الرحمن نے مختلف اشاروں پر مسئلہ کشمیر کو دبایا وہ جب کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تو انہوں نے کوئی کام نہیں کیا اور جیسے ہی انہیں ہٹایا گیا تو انہیں کشمیر یاد آگیا۔ وہ آزادی مارچ لے کر اسلام آباد سے رسوا ہوکر نکلے ہیں ، انہوں نے بڑے دعوے کئے تھے لیکن حکومت نے انہیں فیس سیونگ بھی نہیں دی اور اب وہ رہبر کمیٹی کا ڈرامہ رچارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، علمائے اہل سنت کے مزارات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ایسی صورت میں آل پاکستان سنی کانفرنس بلائی جائے۔حاجی انہوں نے کہاکہ پاکستان جو لاکھوں قربانی دے کر بنایا تھا اس کی حفاظت بھی ہمیں کرنی ہے، مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے عرصے دراز سے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے کشمیر آزاد کرانا تو دو رکی بات ہے کوئی قدم بھی نہیں اٹھایا، وہ چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد انہیں کشمیری بھائیوں کی قدر یاد آگئی، انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں پاک افواج کا ساتھ دینا ہوگا، مودی اور بھارتی فوج نے مسلمانوں کی جذبہ آزادی کو روکنے کیلئے ان کی عصمت دری کی جارہی ہے ہے، انہوں ن ے کہاکہ تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کا قیام میں ہے یہ ملک نظام مصطفی کیلئے بنایا تھا اور یہ ہی اس کا حل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی اور بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے جذبہ آزادی کو روکنے کیلئے وہاں مظلوم خواتین کی عصمت دری کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں پر جاری بھارتی مظالم سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے کرفیو کے سبب لاکھوں کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں ، وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، بھارتی فوج درندگی کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں ۔ حکومت پاکستان اس معاملے پر خصوصی توجہ دے اور مظلوم کشمیریوں کی فوری داد رسی کرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سنی ناموس رسالت ﷺ اور ناموس صحابہ پر متحد ہوجائیں ، اپنی اَنا چھوڑ دیں ، ملک کو خطرات درپیش ہیں ، آزادی مارچ کے نام پر ہندوستانی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ، یہ مارچ شہداء کے لہو سے غداری ہے ، چند سالوں میں پاکستان میں دہشت گردی سے 50ہزار افراد شہید ہوئے، ایک کروڑ افراد معاشی مشکلات میں مبتلا ہوئے، افواج پاکستان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ جن کے آباؤ اجداد پاکستان کے مخالف تھے وہ آج بھی اپنی روش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے مشائخ ، علماء اور آستانوں سے وابستہ لاکھوں افراد پاک فوج کے ساتھ ہیں ، کشمیر میں بھارتی مظالم کا منہ توڑ جواب دیا جائے ، امتناعہ قادیانی آرڈنینس پر مکمل عملدرآمد اور قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند کیا جائے۔کانفرنس سے حافظ مطلوب احمد، سید برکات رضوی، پیر سید حکیم انصار، خالد حسن عطاری، محمد عمران سہروردی، صاحبزادہ پیر محمد حسان، علامہ محرم الدین قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا#

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر