03:16 pm
چیف الیکشن کمشنر کو جلد بازی سے روکا جائے،الیکشن کمیشن میں درخواست

چیف الیکشن کمشنر کو جلد بازی سے روکا جائے،الیکشن کمیشن میں درخواست

03:16 pm

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے چیئرمین جسٹس سردار رضا خان ملک کو ایک سنگین آئین بحران سے دوچار کرسکتے ہیں،ایک ضمنی درخواست میں کہا گیا کہ نجی ٹی وی چینلز ایسی اطلاعات دے رہے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اگلے ماہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ سنا سکتے ہیں ۔کمیشن سے کہا گیا کہ مذکورہ مقدمے میں فی الفور
فیصلے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔کمیشن فی الوقت نامکمل ہے اور5دسمبر کو کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے مزید خلا پیدا ہوگا۔کمیشن پر واضح کیا گیا کہ اسکے کسی رکن کے اختلاف کے باوجود فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بدستور متنارعہ رہے گا اور آئین کی نظر میں اسکی وقعت دو کوڑی کی بھی نہ ہوگی۔شکایت کنندہ شاہد اورکزئی نے کہا کہ نئے کمشنر کی تعیناتی میں ممکنہ تاخیر سے کمیشن مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے،کمیشن کو یاد دلایا گیا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صدارتی انتخابات پانچ رکنی کمیشن کی اجتماعی تھی لیکن کمشنر نے ساتھی ارکان کو شامل کئے بغیر انتخابی طریقہ کار سے باربار ڈنڈی ماری،لہٰذا دریں حالات میں فارن فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خلاف حکم امتنارعی دیا جاوے تاکہ کمیشن کے فیصلے پر جانبداری کا الزام نہ آئے#

تازہ ترین خبریں