09:15 pm
پنڈی میں ہولی کلینک کے سامنے 4روز سے کھڑی کار میں سے انتہائی سخت بدبو آنے لگی

پنڈی میں ہولی کلینک کے سامنے 4روز سے کھڑی کار میں سے انتہائی سخت بدبو آنے لگی

09:15 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی فیملی ہسپتال (ایچ ایف ایچ) کے احاطے میں کافی دن سے کھڑی ایک کار سے 60 سالہ صحافی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ معاملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطے میں کئی دن سے ایک سلور رنگ کی کار کھڑی تھی لیکن نہ سیکیورٹی، نہ عملے اور نہ ہی کسی اور نے یہ دیکھا کہ ایک شخص کار کی پچھلی نشست پر موجود ہے۔ کار میں لاش ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب آس پاس گزرنے والوں کو کار سے شدید بو آنے کا احساس ہوا، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
چنانچہ نیو ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) قیصر ندیم کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کار سے لاش نکالی، جس کی شناخت شفاعت علی شیخ کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کار کو ہسپتال کے احاطے میں پارک کر کے اس میں سونے کے عادی تھے جبکہ کھانا وہ قریبی ہوٹلز سے کھاتے تھے۔ پولیس کو کار سے نیند کی گولیاں اور انجیکشن بھی ملے جبکہ لاش 3 سے 4 روز پرانی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے متوفی کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور برسوں سے منشیات اور سکون آور ادویات کا استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا ان کے والد سے فون پر آخری مرتبہ رابطہ 5 روز قبل ہوا تھا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص اکثر ہسپتال کے احاطے میں پائے جاتے تھے اور گھر نہیں جاتے تھے۔ متوفی اسلام آباد کے مختلف اردو اخبارات سے منسلک رہے اور اب بھی ایک اخبار کے لیے کام کرتے تھے۔ ایس ایچ او قیصر ندیم نے بتایا کہ متوفی ایک سال سے کار میں سونے کے عادی تھے اور ان کے پاس ایک تکیہ، کمبل اور شیونگ کٹ ہوتی تھی۔ قبل ازیں وہ راولپنڈی کے علاقے صدر میں اولڈ جی ایس ٹی بس اسٹاپ کے سامنے اپنی گاڑی کھڑی کرکے اس میں سوتے تھے اور گزشتہ 10 سال سے منشیات کا استعمال کر رہے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ’متوفی کی موت کی وجہ دل کا دورہ اور منشیات کا زائد استعمال معلوم ہوتی ہے‘۔ ادھر پولیس نے ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز سے بھی پوچھ گچھ کی جبکہ ان کے ہسپتال کے احاطے میں کار پارک کرنے کا وقت جاننے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین