05:00 pm
پاکستان کے اہم شہر میں دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی13سالہ بیٹی سے سیاہ کاری کرنےوالا بد بخت باپ گرفتار

پاکستان کے اہم شہر میں دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی13سالہ بیٹی سے سیاہ کاری کرنےوالا بد بخت باپ گرفتار

05:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق شجاع آباد سے تعلق رکھنے والا ملزم باپ اجمل گزشتہ 4 برس سے اپنی کم سن بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کرتا رہا ہے۔
ملزم نے اس مکروہ کام میں اپنے دوستوں کو بھی شریک کر رکھا تھا ۔ ملزم نے کچھ روز پہلے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی اور اہلیہ کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے ماں اور بیٹی کو طبی معائنے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔