05:44 am
مریم صفدر اور یوسف عباس کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہوگی

مریم صفدر اور یوسف عباس کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہوگی

05:44 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت میں آج سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم صفدر اور یوسف عباس کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوگی۔جج چودھری امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے اور مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،مریم نواز
احتساب عدالت کیلئے پیش ہو گئیں، لیگی وکلا کو روکنے پر پولیس اور وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،جج امیر محمد خان کے روبرو خواتین وکلا نے پولیس کے بدترین رویے کی شکایت کردی،وکلا کاکہناتھاجج صاحب!خواتین نے بہت دھکے کھائے پھر کمرہ عدالت میں آنے دیا گیا۔جج صاحب!آپ کا نام لے کر ہمیں کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے ۔