05:53 am
شہر میں آج سموگ اور فوگ کا راج برقرار

شہر میں آج سموگ اور فوگ کا راج برقرار

05:53 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) شہر میں آج سموگ اور فوگ کا راج برقرار۔ فضائی آلودگی کا اوسط تناسب 432 اے کیو آئی ریکارڈ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کا موسم 10بجے بارش کے بعد بہتر ہو سکتا ہے۔دوسری جانب لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے
جس کی وجہ سے فضا زہر آلود ہو گئی ہے اور سانس لینا بھی محال۔ دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن اسمبلی کنول لیاقت نے قرارداد جمع کراتے ہوئے کہا ہے حکومت سموگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ سموگ سے کھانسی، نزلہ زکام اور آنکھوں میں جلن کی بیماریاں پھیلنے لگیں ہیں جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔ماہرین ماحولیات کے مطابق ہرسال سموگ کی شدت میں اضافہ درختوں کی بے دریغ کٹائی کا نتیجہ بھی ہے۔