10:08 am
ماں نے نابالغ لڑکی شادی کے لیے فروخت کر دی

ماں نے نابالغ لڑکی شادی کے لیے فروخت کر دی

10:08 am

سکھر(نیوز ڈیسک ) صالح پٹ میں نابالغ لڑکی کی شادی کرانے کے معاملے میں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ درست ثابت کر دی۔تفصیلات کے مطابق 11 روز قبل صالح پٹ میں بچی ضمیراں کلہوڑو کی شادی کرائی جا رہی تھی،
تاہم نجی ٹی وی نیوز چینل کی ٹیم نے پولیس کے ہم راہ کارروائی کرتے ہوئے شادی رکوا دی تھی۔آج سِول اسپتال سکھر کے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمیراں کلہوڑو کی عمر 15 سال ہے، شادی کے لیےعمر 18 سال ہونا لازمی ہے۔سکھر میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بچی کو نا بالغ قرار دے دیا، بچی کی والدہ کوڑی نے اسے 2 لاکھ 60 ہزار میں شادی کے لیے فروخت کیا تھا، تاہم کارروائی کے دوران پولیس نے دولہا حبدار علی کے ساتھ بچی کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔