09:12 pm
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عرفان صدیقی کو بری کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عرفان صدیقی کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عرفان صدیقی کو بری کر دیا ہے۔ عرفان صدیقی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی تھے جنہیں کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ عرفان صدیقی کے وکیل نے استدعا کی کہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے آپ الگ سے درخواست دے سکتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ عدالت اگر انتظامیہ کارروائی سے متعلق اپنے فیصلے میں لکھ دے تو بہتر ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس نے عرفان صدیقی کے ڈسچارج کی رپورٹ جمع کروائی۔ جسٹس عامر فاروق نے پولیس ڈسچارج رپورٹ کے بعد مقدمہ اخراج کی درخواست نمٹا دی۔ رواں برس 27 جولائی کی رات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر عرفان صدیقی کو گذشتہ رات سیکٹر جی 10 تھری میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا، جس کے بعد دونوں افراد کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی کی گئی جس پر عرفان صدیقی پر دفعہ 188 کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ عرفان صدیقی کی جانب سے اپنے کرایہ دار کے کوائف نہیں جمع کروائے گئے تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاوید اقبال بمعہ خاندان اس گھر میں رہائش پذیر ہے جن کا اندراج مالک مکان نے متعلقہ تھانہ میں نہیں کروایا۔ جس کے بعد 28 جولائی کی صبح سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت مقامی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے منظور کی تھی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا تاہم آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عرفان صدیقی کو بری کر دیا ہے۔#

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی