09:21 pm
بیرونی قرضے کی حجم میں گذشتہ13مہینوں میں اضافہ خطرناک ہے، عوامی نیشنل پارٹی

بیرونی قرضے کی حجم میں گذشتہ13مہینوں میں اضافہ خطرناک ہے، عوامی نیشنل پارٹی

09:21 pm

پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ ملک کے مجموعی قرضوں سے متعلق حالیہ اعدادوشمار انتہائی خطرناک ہیں۔جتنا قرضہ پاکستان کے 71سالہ تاریخ میں لیا گیا، کپتان کی تیرہ مہینوں میں اس کا 35فیصد قرضہ لیا گیا ہے لیکن پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ کشکول توڑدیں گے،حقیقت تو یہ ہے کہ کپتان نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈز توڑدیے ہیں، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک پر
مجموعی قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جارہا ہے اور خدانخواستہ پانچ سال تک یہی حالت رہی تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔ولی باغ چارسدہ سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کے حجم میں گذشتہ تیرہ مہینوں کے دوران حالیہ اضافہ نہ صرف تشویشناک بلکہ ملکی بقا اور سالمیت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔سٹیٹ بینک کے حالیہ اعدادوشمار کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں چلنے والے خبریں ظاہرکررہی ہے کہ کپتان معاشی طور پر مکمل ناکام ہوچکے ہیں، بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرے۔اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے والوں نے بیرونی امداد کیلئے چادر پھیلادی ہے،صرف 13مہینوں میں 71سالوں میں لیے گئے قرضوں کا 35فیصد قرضہ صرف کپتان اور اسکی ٹیم لے چکی ہے۔ رواں مالی سال قرضوں کا حجم 12سو ارب سے تجاوز کرگیا ہے پھر بھی جھوٹے وعدوں اور تسلیوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔اس سے اور خطرناک بات اور کیا ہوگی کہ رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں 1266ارب روپے قرضہ لیا گیا ہے۔ مافیا کا الزام لگانے والا کپتان خود جواب دے کہ اتنا قرضہ اب کن کی جیبوں میں جارہا ہے۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ پی پی و ن لیگ کے دور میں مجموعی قرضوں میں تقریباً23ہزارارب جبکہ نام نہاد صادق و امین کی ٹیم کی دوراقتدایعنی صرف 13مہینوں میں 10ہزار ارب کا اضافہ ہوچکا ہے۔جھوٹ بول کر اقتدار میں لایا جاننیوالا شخص صرف الزام تراشی ہی کرسکتا ہے، اپنی جھوٹ اور نااہلی کو چھپانے کیلئے کپتان آج بھی مخالفین پر صرف الزامات ہی لگارہا ہے لیکن ثابت کچھ نہ کرسکا۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ مجھ سمیت جس جس پر کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا،ایک پائی کرپشن ثابت کرے تو سزا کی بجائے سرعام پھانسی دی جائے۔ کرپشن کا الزام صرف اپوزیشن پر کیوں ؟ احتساب کے نام پر بنائے گئے ادارے حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی سے کیوں کترارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا