09:22 pm
ڈالر آج 155کا ہے یہ 300کا بھی جا سکتا تھا مگر ۔۔۔! روپے کی قدر کتنی گری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالر آج 155کا ہے ، یہ300 کا بھی جاسکتا تھا، للہ کا کرم ہے کہ روپیہ کی قدر 53 فیصد گری ورنہ ڈالر300 یا 250 تک چلا جاتا، حکومت میں آئے تو19ارب ڈالر کا خسارہ تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، ہم نے اپنا بجٹ بیلنس کردیا ہے۔انہوں نے آج میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا
سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہے۔ میانوالی کے قریب جدید اسپتال تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ جدیداسپتال کی تعمیرسے یہاں کے لوگوں کوعلاج کیلئے کہیں اورنہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے میانوالی سے سیاست شروع کی۔ میانوالی میرے ساتھ تب کھڑا ہوا جب پورے ملک میں مجھے کسی نے ووٹ نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوعلاج معالجے کے سلسلے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت اور آبی مشکلات کا سامنا ہے۔ نوجوانوں کو بہترین رورزگار دینے کیلئے انہیں ہنر سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اعلیٰ تعلیم کے جتنے ادارے ہوں گے ملک اتنا ہی ترقی کریگا۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا لارہے ہیں جس کے اثرات نچلی سطح پر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر آج 155کا ہے ،یہ300 کا بھی جاسکتا تھا، للہ کا کرم ہے کہ روپیہ کی قدر 53فیصد گری ورنہ ڈالر300 یا250 تک چلا جاتا، حکومت میں آئے تو19ارب ڈالر کا خسارہ تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا،ہم نے اپنا بجٹ بیلنس کردیا ہے۔ 4سال میں بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا ہے۔اگر ہمیں سابق حکومتوں کے قرضوں پر سود نہ دینا پڑتا تو ہم سرپلس ہوتے۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں باہر سے تیل اور ایل این جی مہنگی خریدی گئی۔ن لیگ کی حکومت گیس میں 154ارب کا خسارہ چھوڑ کرگئی۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 