09:22 pm
شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

09:22 pm

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر نیب قوانین میں تبدیلی لاڈلوں کیلئے کی جا رہی ہے تو یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں، شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جا رہے ہیں، کل وسیم اجمل نے عدالت میں کہا کہ مجھے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو کہا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جیلوں میں ہیں لیکن ان پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، رہنماوں کو بکتر بند گاڑیوں میں لایا جاتا ہے، بدسلوکی کی جاتی ہے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مقابلہ کرنا آتا ہے لیکن مخالفین کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے باوجود انہیں نہیں لایا گیا، وہ اب بھی جیل میں ہیں، یہ خواجہ سعد رفیق کے آئینی حق پر حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں، شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جا رہے ہیں، کل وسیم اجمل نے عدالت میں کہا کہ مجھے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو کہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا عمران خان کی پنجاب حکومت کو ہدایت ہے کہ وہ سعد رفیق کو پارلیمنٹ میں نہ لائیں جب کہ رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں جاری کیے گئے، عمران خان پارلیمان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز پر عملد درآمد کروانے میں عمران خان رکاوٹ ہیں، سعد رفیق کو قومی اسمبلی نہ لائے جانے پر ہم تحریک استحقاق جمع کروا رہے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا کہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کو ہراساں کر رہی ہیں، تحریک انصاف خود الیکشن کمیشن کو ہراساں کر رہی ہے، عمران خان 5 سال سے الیکشن کمیشن سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا یہ تیسرا پاکستان ہے جو عمران خان بنا رہے ہیں، عمران خان جھوٹی ٹوئٹس کرتے ہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، لوگوں کے کاروبار بند ہوگئے لیکن مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ 17 کلو ٹماٹر ہیں، کرائے کے حکومتی ترجمان جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ بھی دیا کہ اپنے ترجمانوں کو نواز شریف کا سکیورٹی گارڈ بھرتی کر دیں کیونکہ ان ترجمانوں کا یہی کام ہے نواز شریف کیسے چلا، کیا پہنا، شیو کی یا نہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے نیب کی جرات نہیں کہ حکومتی کرپشن کے خلاف کارروائی کرے، چیئرمین نیب بتائیں کہ ایک سال سے جیلوں میں بند لیڈر شپ کے خلاف کتنے الزامات ثابت ہوئے، سیاسی مخالفین کو بند کرنے کا مقصد ایک ہے کہ عمران خان نے اکیلے کھیلنا ہے۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جرات ہے تو مخالفین کو جیل سے باہر لائیں اور ان سے مقابلہ کریں، عمران خان جرات ہے تو روزانہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے سارے اثاثے ڈکلیئر کریں۔نیب قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر نیب قوانین میں تبدیلی لاڈلوں کے لیے کی جا رہی ہے تو یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اگر قوانین میں تبدیلی آرڈیننس سیلائی جائے گی تو مطلب ہے کہ دال کالی ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اگر نیب کے قوانین میں تبدیلی لانی ہے تو آئینی اور قانونی طریقہ کار سے لائی جائے۔

تازہ ترین خبریں

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔ مولانا فضل الرحمان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور