09:54 pm
پاکستان کی مشکلات حل ، ایک سے زائد برادر اسلامی ممالک نے 300ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

پاکستان کی مشکلات حل ، ایک سے زائد برادر اسلامی ممالک نے 300ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

09:54 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی امور ڈویژن نے کہا ہے کہ جامشورو پاورپراجیکٹ کیلئے شراکت داروں نے 303 ملین ڈالرکی رقم دینے کا وعدہ کرلیا، ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ رابطہ کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 100ملین ڈالر، سعودی فنڈ برائے ترقی91 ملین ڈالر، کویت فنڈ 40 ملین ڈالراور اوپیک فنڈ نے 72 ملین ڈالرفراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جامشوروپاورپراجیکٹ کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ رابطہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک اورسعودی فنڈ برائے ترقی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں 303 ملین ڈالر کی رقوم دینے کا وعدہ کیا گیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 100ملین ڈالر، سعودی فنڈ برائے ترقی91 ملین ڈالر، کویت فنڈ 40 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ نے 71ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔ منصوبے میں 600 میگاواٹ کے جامشوروکول پاورپراجیکٹ کی تعمیر شامل ہے۔ واضح رہے اس سے قبل رواں سال مارچ میں جامشور کول پاور پراجیکٹ سے بجلی کے حصول کے لئے جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ اور سیمنز ہربن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ جامشورو میں سرکاری شعبہ میں پہلا سپر کرٹیکل منصوبہ کول پراجیکٹ ہوگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبہ کے لئے فنڈز فراہم کرے گا اور منصوبہ کا ہر یونٹ 42 ماہ میں مکمل ہو گا۔ 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے یونٹ ون کے لئے 562 ملین ڈالر ای پی سی معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کئے گئے جبکہ 660 میگاواٹ کے 313 ملین ڈالر کے ای پی سی کنٹریکٹ پر دوسرے مرحلے کے لئے مالیاتی انتظام ہونے کے بعد دستخط کئے جائیں گے۔ جمعرات کو 562 ملین ڈالر کی لاگت کے 660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کے ای پی سی کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے جبکہ 1320 میگاواٹ کے 5 سال کے او اینڈ ایم کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر جینکو ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او محمد عمران میاں نے کہا کہ اس منصوبہ کے لئے 80 فیصد کوئلہ درآمد کیا جائے گا جبکہ 20 فیصد تھر کا کوئلہ استعمال ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 42 ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کے لئے تمام متعلقہ فریقین ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔ سیکرٹری توانائی (پاور ڈویژن) یوسف نعیم کھوکھر نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ملک کے لئے اچھا فیول مکس حاصل کرنے کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا