06:41 am
عمران خان کی با بر اعوان سے ملا قا ت فارن فنڈنگ کیس، ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

عمران خان کی با بر اعوان سے ملا قا ت فارن فنڈنگ کیس، ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

06:41 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس، ملک کی سیاسی صورتحال سمیت متعدد آئینی اور قانونی معاملات پر بات چیت کی۔مقا می اخبا ر  کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد صحافیوں
سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تا کہ پی ٹی آئی کو غلط طور پر اس کیسز میں ملوث کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے تما تر اکاؤنٹس آڈٹ شدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت وفاقی حکومت فارن فنڈنگ کیس پر نظرِ ثانی کرسکتی ہے، اور پہلے وہ افراد جومبینہ طور پر جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی کیس کا ٹرائل کرنے کے لیے آزاد ہے لیکن حکومت کی درخواست ہے کہ سال ساتھ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف کیس کی سماعت بھی کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ای سی پی میں پی پی پی اور پی ایم ایل این کے خلاف درخواست دی ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیشن صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ تینوں جماعتوں کے خلاف کیس کی سماعت کرے۔معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی اراکین سے کہا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ پارٹی کے فنڈز آڈٹ شدہ ہیں اور ان کی رپورٹ عدالتوں میں پیش کی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں