01:28 pm
 کراچی اور اسلام آباد کے بعد اب پشاور اور لاہور میں بھی ویزا سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں

کراچی اور اسلام آباد کے بعد اب پشاور اور لاہور میں بھی ویزا سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں

01:28 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) قطر کے قونصل جنرل مشال محمد علی الانصاری نے کہا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے بعد اب پشاور اور لاہور میں بھی ویزا سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں تاکہ پاکستانیوں بالخصوص ہنرمند اور کم ہنر مند مزدور طبقے کو ویزا کے حصول کی تمام تر سہولیات میسر آسکیں۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ قطر میں گزشتہ چار سال کے دوران 40 ہزار پاکستانیوں کے مقابلے میں اب وہاں ڈیڑھ لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں، ہم نے تمام پاکستانیوں کے لیے قطر پہنچنے پر ویزے کے اجرا کی خدمات کا آغاز کردیا ہے جبکہ قطری بھی پاکستان کے دورے کے موقع پر ایسی ہی سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں، پاکستان قطر کو پھل، سبزیاں، مچھلیاں، چاول، معدنیات، اسٹیل اور سیمنٹ برآمد کر رہا ہے اور خطے میں قطر کا تیزی سے بڑھتا ہوا شراکت دار ہے۔ایکسپریس کے مطابق انہوں نے کہا کہ قطر نے پوری دنیا سے شراکت داری کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں، ہم نے قطر میں کاروبار کرنے کے خواہش مند کاروباری حضرات کے لیے پابندیوں اور ضوابط کو آسان بنادیا ہے، کئی شعبے ایسے ہیں جہاں قطری شراکت دار کی اب کوئی ضرورت نہیں جبکہ قطری بینک بھی ایسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مکمل مدد کررہے ہیں۔قطری قونصل جنرل نے بتایا کہ دو سال قبل عائد کی گئی پابندی کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات سے90 فیصد قطری درآمدات معطل ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے ترکی، ایران، پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کو اپنا شراکت دار بنایا علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں خود کفیل ہونے پر بھی توجہ دی گئی، گزشتہ دو برس کے دوران قطر میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے، اب ہم خود کفیل ہیں اور ڈیری، پولٹری، فارمنگ کے شعبوں میں کسی پر انحصار نہیں کررہے، ہمارے کھیتوں کی پیداوار میں تقریباً ایک ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے اور تمام اہم سبزیاں اب قطر میں ہی کاشت کی جارہی ہے یہاں تک کہ پابندی لگنے سے قبل کے مقابلے میں ہمارے مچھلیوں کے فارمز میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے۔قطری قونصل جنرل نے فیفا ورلڈ کپ کی تیاری جاری ہے 6 میں سے2 اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوچکی اگلے سال بقیہ 4 فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی، دوہا میں 80 ہوٹلز تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ صرف ورلڈ کپ کے لیے کئی بڑے کروز جہاز بھی قطر پہنچیں گے جہاں پوری دنیا سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، فیفا ورلڈ کپ کے اخراجات تقریباً 200ارب ڈالر ہیں جبکہ ویژن 2030ء کے تحت 2020ء میں فیفا ورلڈ کپ کے بعد اربوں ڈالر مالیت کے لگ بھگ 150 بڑے منصوبے پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری